دنیاعلم اور ٹیکنالوجی

سائبر فراڈ دنیا کے سب سے بڑے خطرات میں شامل ہو چکا ہے

ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردہ سائبر سیکیورٹی آؤٹ لک 2026 رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ سائبر فراڈ نے عالمی ڈیجیٹل خطرات میں رینسم ویئر کی جگہ لے لی ہے۔

بیزا بینور دونمز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کے منتظمین کو سب سے زیادہ فشنگ اور سائبر جرائم کا خدشہ لاحق ہے، جبکہ ان خطرات کے سماجی اور معاشی اثرات مختلف خطّوں اور صنعتوں میں تیزی سے نمایاں ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) سائبر خطرات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے اور 94 فیصد رہنماؤں کا ماننا ہے کہ رواں سال ڈیجیٹل سکیورٹی کی تشکیل میں AI سب سے اہم کردار ادا کرے گی۔

سکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مہارتوں کی کمی، وسائل کی محدودیت اور سپلائی چین پر بڑھتا ہوا انحصار سکیورٹی خلا کو وسیع کر رہا ہے اور اہم انفراسٹرکچر پر اعتماد کو کمزور بنا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button