
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی ملک ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات جاری رکھے گا، اس کی امریکہ کے ساتھ تمام تجارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور ممالک کے لیے کوئی استثنیٰ نہیں رکھا گیا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ تہران کے ساتھ تبادلے جاری رکھنا، ممالک کے واشنگٹن کے ساتھ تمام اقتصادی معاملات کو متاثر کرے گا۔
یہ نیا اقدام ایران کے خلاف امریکہ کے اقتصادی دباؤ میں شدت کا حصہ ہے اور اس کا مقصد ایران کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو محدود کرنا اور تہران کے خلاف جبری اقتصادی پالیسیوں کا نفاذ قرار دیا گیا ہے۔




