
صومالی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امارات کے ساتھ دستخط شدہ تمام معاہدے، بشمول سیکیورٹی اور دفاعی تعاون، امارات کی ان کارروائیوں کی وجہ سے منسوخ کر دیے گئے ہیں جو ملک کی خودمختاری اور آزادی کو خطرے میںڈالتی ہیں۔
الحدث کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ بربرہ، بوساسو اور کیسمایو کی بندرگاہوں کو بھی شامل ہے اور اسرائیل اور صومالی لینڈ کی باہمی تسلیم کے بعد لیا گیا۔




