عراقمقدس مقامات اور روضے

کاظمین اور سامرا میں زیارت رجبیہ کے لیے عراق کی وسیع سیکیورٹی اور خدماتی تیاریاں

امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت  کے قریب آتے ہی، بغداد، کاظمین اور سامرا میں وسیع سیکیورٹی اور خدماتی اقدامات پر عمل درآمد کیا گیا ہے تاکہ لاکھوں زائرین کی موجودگی کو محفوظ، پرسکون اور منظم ماحول میں یقینی بنایا جا سکے۔

 اس سلسلے میں ہمارے ساتھی کی رپورٹ پر توجہ دیں :

زیارت رجبیہ کے ایام اور امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کے قریب آنے کے ساتھ، عراقی سیکیورٹی فورسز نے شہر کاظمین اور اس کی طرف جانے والے راستوں میں وسیع موجودگی اختیار کر لی ہے۔

یہ تعیناتی زائرین کی مکمل سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور عزاداری کو زیادہ منظم طریقے سے منعقد کرنے کے لیے مناسب حالات فراہم کرنے کے مقصد سے کی گئی ہے اور تمام اہم اور ذیلی محوروں کو حفاظتی کوریج کے تحت رکھا گیا ہے۔

مڈل ایسٹ نیوز نے بغداد آپریشنز کمانڈ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بغداد کے اطراف اور دور دراز علاقوں کی تفتیش کے لیے ایک احتیاطی منصوبہ تیار کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

اس رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی فورسز تمام انٹیلی جنس تنظیموں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ زائرین کی آمدورفت کے راستوں پر تعینات ہیں تاکہ کاظمین میں ان کی آمد اور واپسی مکمل اعتماد کے ساتھ انجام پائے اور یہ منظم موجودگی مسلح افراد کی موجودگی کی علامات میں کمی اور سیکیورٹی صورتحال پر عوامی اعتماد میں اضافے کا باعث بنے۔

اس کے ساتھ ساتھ، کوت سے بغداد کی طرف زائرین کی وسیع مشی جاری ہے اور ان کی نقل و حرکت کے راستوں کو مکمل طور پر محفوظ بنایا گیا ہے۔

سامرا میں بھی، عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے، پولیس کمانڈ نے بغداد سے سامرا کے راستوں کے تحفظ کے لیے اور اسی طرح صلاح الدین اور دیالیٰ صوبوں سے متعلقہ راستوں کے لیے جامع سیکیورٹی منصوبے کے نفاذ کی خبر دی ہے۔

یہ منصوبہ سیکیورٹی فورسز کے تعاون اور سامرا  کے مقدس حرم کے ساتھ ہم آہنگی سے نافذ کیا جا رہا ہے اور اس میں فورسز کی تعیناتی، وسیع پارکنگ کی فراہمی اور زائرین کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے ضروری لاجسٹک اور انسانی معاونت شامل ہے۔

اخبار شیعہ کی رپورٹ کے مطابق، خدمات کی فراہمی کے شعبے میں، عراق کے مختلف صوبوں کے ساتھ ساتھ عرب ممالک اور دیگر علاقوں سے زائرین کی وسیع تعداد شہر کاظمین میں داخل ہوئی ہے اور ان کی نقل و حرکت کے راستوں کو سیکیورٹی، خدماتی اور صحت کی فورسز کی طرف سے مکمل طور پر سپورٹ کیا جا رہا ہے۔

اخبار شیعہ نے مزید اعلان کیا کہ عزاداری کے ایام کے آغاز کی علامت کے طور پر حرم مطہر کے گنبدوں کے پرچموں کو سیاہ رنگ سے تبدیل کرنے کی تقریب لوگوں کی پرجوش اور وسیع موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اخبار شیعہ کی رپورٹ کے مطابق نقل و حمل کے شعبے میں بھی، عراق کی وزارت نقل و حمل نے اعلان کیا کہ زائرین کی منتقلی کے لیے بغداد، بصرہ، دیوانیہ اور دیگر شہروں سمیت مختلف محوروں پر 11 خصوصی ٹرینیں استعمال کی گئی ہیں تاکہ ٹریفک کی بھیڑ میں کمی آئے اور زائرین کی نقل و حرکت کا عمل آسان ہو۔

ان سیکیورٹی اور خدماتی اقدامات کا مجموعہ زیارت رجبیہ اور امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کی خصوصی پروگرامس کو محفوظ اور منظم ماحول میں منعقد کرنے کے لیے عراق کی مکمل تیاری کو ظاہر کرتا ہے؛ ایسا ماحول جس میں زائرین ذہنی سکون کے ساتھ اس عظیم روحانی موقع کو زیادہ شاندار طریقے سے منعقد کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button