پاکستان

سال 2025 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے لئے بیرون ملک گئے

بیورو آف امیگریشن کے مطابق سال 2025 میں ساڑھے سات لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔ ان میں سب سے بڑی تعداد سعودی عرب روانہ ہوئی، جہاں پانچ لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے ملازمتیں حاصل کیں۔

بیرون ملک جانے والوں میں غیر ہنرمند، ہنرمند اور نیم ہنرمند افراد شامل تھے، جن میں مزدور، ڈرائیور، ڈاکٹر، انجینیئر، نرسیں اور اساتذہ نمایاں ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے علاوہ یورپی اور ایشیائی ممالک، خصوصاً برطانیہ، جرمنی، چین اور جاپان بھی پاکستانیوں کے لیے روزگار کے اہم مراکز رہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button