
کینیڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق وینی پیگ شہر میں ایک مسجد اور اسلامی مرکز ایک بار پھر نفرت انگیزی کے تازہ واقعے کا نشانہ بنے ہیں۔
اس واقعہ میں مسجد کے دروازے پر نفرت آمیز نعرے لکھے گئے جس سے نمازیوں کے احساسِ تحفظ کو ٹھیس پہنچی۔
سی بی سی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مختصر مدت میں یہ چوتھا ایسا واقعہ ہے، جس سے اس کے بار بار ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
کینیڈا کی مسلم برادری نے عبادت کی آزادی کے تحفظ اور پُرامن بقائے باہمی کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔



