عراقمقدس مقامات اور روضے

امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مجالس کے لیے حرم  مقدس تیار

امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت جو 25 رجب کو ہوگی، کاظمین کے مقدس حرم کے خادموں نے گنبد اور بارگاہ کو دھویا تاکہ عزاداروں کے استقبال کے لیے حرم مطھر تیار ہو جائے۔

اس مناسبت سے پورے مقدس حرم کو بیک وقت سیاہ کپڑوں سے سجایا گیا جس نے اس مقدس بارگاہ کو روحانی جلوہ عطا کیا۔

کاظمین کے گنبد کا جھنڈا بھی ہفتہ کی شام ایک رسمی تقریب میں تبدیل کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کی عزاداری کی تقریبات مختلف علاقوں سے آنے والے زائرین کی موجودگی میں منعقد ہوں گی اور مقدس حرم کے خادم اور ذمہ داران زائرین کے لیے مناسب انتظام و سلامتی فراہم کرنے کی کوشش میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button