
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے ضلع سمبھل میں مقامی حکام نے ایک مسجد اور مزار کی انتظامی کمیٹی کو دو ہفتے کی مہلت دی ہے کہ وہ ان عمارتوں کو خالی کر کے مسماری کے لیے تیار کریں۔
شیعہ نیوز ایجنسی کی مکتوب سے حوالے سے رپورٹ کے مطابق، حکام کے مطابق یہ فیصلہ "غیر قانونی تعمیر” کے دعوے کی بنیاد پر لیا گیا ہے، لیکن مسلم کارکنان اسے اسلامی مذہبی مقامات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی ایک مثال قرار دیتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مقامی برادری نے اس اقدام کے مذہبی اور سماجی نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔




