اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
نجف اشرف میں حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کے ایوان طلا کا افتتاح

عراق کے شہر نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر کے ایوان طلا کی تعمیر نو کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اسے باضابطہ طور پر زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ ایوان حرم کے مرکزی دروازے کے طور پر اسلامی فن تعمیر کا شاہکار ہے۔ تیسری صدی ہجری میں تعمیر ہونے والے اس حرم کی طلاکاری کا حکم ۱۱۴۵ہجری میں نادر شاہ افشار نے دیا تھا۔ سال ۱۴۴۰ہجری سے شروع ہونے والے اس جامع منصوبے میں تاریخی ٹائلوں اور تختیوں کی احتیاط سے بحالی کی گئی۔ مولائے متقیان کی ولادت کے موقع پر یہ افتتاح زائرین کے لیے خوشی کا باعث بنا اور اسلامی ورثے کی حفاظت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔




