شیعہ میڈیا اور ادارے

دفترِ مرجعیتِ نجفِ اشرف کے وفد کی شہر کوفہ کے قبائلی شیوخ سے ملاقات

مرکزِ روابطِ عامہ دفترِ مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ، نجفِ اشرف کے اراکین نے شہر کوفہ کے قبائلی شیوخ میں سے شیخ احمد العکایشی کے مضیف میں حاضری دی، جہاں ان سے اور اُن کے خاندان کے کچھ بزرگوں سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں معاشرے کی خدمت میں قبائلی شیوخ کے مؤثر کردار پر زور دیا گیا، بالخصوص سماجی، معاشی اور ثقافتی مسائل کے حل میں ان کی اہم ذمہ داری، صحت کی سہولیات کی فراہمی، لاکھوں زائرین کی زیارتوں کے ایام میں اُن کے لئے اطعام کا انتظام، مناسب رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے، نیز عراق کے قبائل اور دینی مرجعیت کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر تأکید کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button