
سوریہ کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ حماہ کے علاقہ الغاب میں ایک کارروائی کے دوران سابقہ حکومت سے وابستہ ایک مسلح گروہ تشکیل دینے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اناطولی کے مطابق یہ افراد منظم انداز میں عوام کو حکومت کے خلاف اکسا رہے تھے اور احتجاجی مظاہروں سے فائدہ اٹھا کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
گرفتار شدگان کو تفتیش مکمل کرنے کے لئے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔




