ہندوستان
هندوستان: مولانا سید شوذب جرولی کی مجلس سوئم منعقد

لکھنو۔ خطیب الایمان مولانا سید مظفر حسین طاہر جرولی طاب ثراہ کے فرزند مولانا سید شوذب کاظم جرولی کے سوئم کی مجلس سعید الملت ہال شیعہ پی جی کالج وکٹوریہ اسٹریٹ میں منعقد ہوئی۔
مجلس ترحیم کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعدہ شعراء نے بارگاہ اہل بیت علیہم السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
مجلس کو مولانا سید عباس کاظم جرولی نے خطاب کیا۔
مجلس میں ادارات دینیہ اور مدارس علمیہ کے ذمہ داران، اساتذہ، طلاب، دینی، علمی، قومی شخصیات اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرحوم کے برادران مولانا عمار جرولی، مولانا عابس جرولی اور فرزندان سید محمد علی اور سید خضر مہدی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔




