خبریںہندوستان

حضرت غفرانمآب نے اخباریت اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف علمی جہاد کیا: مولانا مصطفی علی خاں

حسینیہ جنت مآب سید تقی صاحب میں غفرانمآب کی یاد میں مجلس دیسہ

لکھنؤ۔ دلدار علی غفرانمآب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حسینیہ جنت مآب سید تقی صاحب میں مجدد شریعت آیۃ اللہ العظمیٰ سید دلدار علی نقوی المعروف بہ غفرانمآب کی یاد میں ایک مجلس دیسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعدہ شعراء نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مجلس ترحیم کو خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مصطفی علی خاں نے کہا کہ علم ایسی نعمت ہے کہ اگر انسان اس کو حاصل کر لے تو وہ خود صاحب فضیلت و عظمت ہو جاتا ہے لیکن یاد رہے کہ جب تک علم کے ساتھ عمل ہوگا تبھی وہ اپنے صاحب کو فائدہ پہنچائے گا۔ علم کو اس وجہ سے شرافت و عظمت حاصل ہے کہ علم، زہد و تقوی تک پہنچنے کا وسیلہ ہے جس کے سبب بندہ پروردگار عالم کے حضور بزرگی اور ابدی سعادت کا مستحق ہو جاتا ہے، جو شخص علم کی طلب میں رہتا ہے پروردگار عالم اس کے رزق کا ضامن ہے۔

مولانا مصطفی علی خاں نے کہا کہ حضرت غفرانمآب رحمۃ اللہ علیہ نے بر صغیر میں شرعی عدالت، نماز جمعہ و جماعت کا قیام اور عزاداری کو فروغ دیا۔ شیعہ فقہی اور کلامی مکتب کو تقویت پہنچائی، حوزہ علمیہ لکھنو کو قائم کیا۔ نہ صرف حوزہ علمیہ لکھنو بلکہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کو بھی تقویت پہنچائی۔‌ اخباریت اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف علمی جہاد کیا اور شیعت کو ان سے پاک کیا تاکہ گروہ حق میں کوئی حق چھپ نہ پائے اور نہ ہی کوئی باطل داخل ہو پائے۔
مجلس میں علماء و مومنین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button