اسلامی دنیاخبریں

جنوبی بلغاریہ میں مسلمانوں کی خدمت کے لئے اسلامی کتب خانہ کا افتتاح

جنوبی بلغاریہ کے علاقے پازارجیک میں ایک عوامی اسلامی کتب خانہ کا افتتاح کیا گیا ہے، جس کا مقصد اسلامی ثقافت اور علم کے فروغ کے ساتھ ساتھ مسلمانوں، محققین اور دلچسپی رکھنے والے افراد کی خدمت کرنا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے سوفیا گلوب کے حوالے سے بتایا کہ اس کتب خانے نے علمی عطیات اور قیمتی نسخوں کے حصول کے ذریعہ اپنے ذخیرے کو مزید مالا مال کیا ہے، جن میں قرآنِ کریم کے نایاب نسخے اور تاریخی اسلامی آثار بھی شامل ہیں۔

یہ کتب خانہ اسلامی علوم تک آزاد رسائی کے لئے ایک موزوں اور علمی فضا فراہم کرتا ہے۔

اس منصوبہ کے ذمہ داران نے ملک کے اندر اور بیرونِ ملک مقیم مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مرکز کی ثقافتی سرپرستی اور ترقی میں تعاون کریں، تاکہ بلغاریہ میں اسلامی ورثہ محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button