شام
حلب میں کرد فورسز کیخلاف آپریشن، لوگوں کی نقل مکانی
حلب میں کرد فورسز کیخلاف آپریشن، لوگوں کی نقل مکانی
حلب میں شامی فوج اور کرد فورسز (SDF) کے درمیان جھڑپیں دوسرے روز بھی جاری رہیں، جس کے باعث شہریوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہو گئی ہے۔
شامی حکومت نے کرد اکثریتی علاقوں کو فوجی زون قرار دے کر شہریوں کو انخلا کا حکم دیا ہے۔ علاقوں میں توپ خانے اور راکٹ حملے جاری ہیں جبکہ حکومت نے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق SDF کے خلاف ممکنہ بڑے آپریشن کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔




