پاکستان

افغانستان میں فوجی آپریشن کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں میں کمی کا پاکستانی فوج کا دعویٰ

پاکستانی فوج کے ترجمان احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستانی سرزمین پر 5,397 دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے جن میں سے 3,811 سے زائد صوبہ خیبر پختونخواہ میں ریکارڈ کیے گئے۔

فرانس کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان حملوں کا آپریشنل بیس افغان سرزمین تھا اور یہ ملک طالبان کی اقتدار سنبھالنے کے بعد دہشت گرد گروہوں کا مرکز بن گیا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغان سرزمین پر فوجی آپریشن کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ سال 2,597 دہشت گرد اور ایک ہزار سے زائد شہری اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button