ایشیاء

نیپال‌ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد کرفیو

نیپال‌ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد کرفیو

نیپال کے سرحدی شہر بیرگنج میں سوشل میڈیا پر مبینہ توہین آمیز ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی شدت اختیار کر گئی، جس کے نتیجے میں تشدد پھوٹ پڑا اور ضلعی حکام نے کرفیو میں توسیع کر دی۔

صورتحال بگڑنے پر ہندوستان نے بہار کے رکسول کے قریب نیپال سے ملنے والی سرحد مکمل طور پر بند کر دی، جبکہ ایمرجنسی خدمات کے سوا تمام آمد و رفت معطل ہے۔ کشیدگی دھنوشہ اور پارسا اضلاع تک پھیل گئی، جہاں ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

حکام کے مطابق کرفیو آئندہ اعلان تک نافذ رہے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button