
افغانستان کے شمال میں واقع صوبہ تخار میں مقامی باشندوں اور سونے کی کان نکالنے والی ایک کمپنی سے وابستہ مزدوروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے مقامی ذرائع آمو کے حوالے سے بتایا کہ ان واقعات میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ احتجاج مقامی آبادی کو شامل کئے بغیر سونے کی کان کنی اور زرعی زمینوں کو پہنچنے والے نقصان کے خلاف شروع ہوا تھا، جو بعد میں کان کنی کرنے والی کمپنی کے حامی عناصر کے ساتھ براہِ راست تصادم میں تبدیل ہو گیا۔




