سال 2026 کے آغاز میں اسلام مخالف رجحانات پر عالمی تنظیم Free Muslim کی تشویش

عالمی تنظیم نفیِ تشدد «Free Muslim» نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی امریکہ اور دنیا کے بعض دیگر ممالک میں اسلام مخالف رجحانات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تنظیم کے مطابق، امریکہ میں مسلم معاشرے کو کام کی جگہوں پر بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک، سماجی سطح پر ہراسانی اور دینی مراکز کو دھمکیوں جیسے مسائل کا سامنا ہے، جبکہ جامعات بھی ان کشیدگیوں کے اہم مراکز میں تبدیل ہوتی جا رہی ہیں۔
"Free Muslim” نے برطانیہ اور آسٹریلیا میں نفرت پر مبنی جرائم میں اضافے کی بھی اطلاع دی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ یورپ کے بعض حصوں میں قرآنِ مجید کی توہین اور اسلامی اداروں پر حملوں کے باعث سماجی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
تنظیم کے مطابق، ان رجحانات کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے اپنی کوششوں کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔




