بنگلہ دیش
حسینہ واجد کے دور میں ہزاروں جبری گمشدگیاں رپورٹ
حسینہ واجد کے دور میں ہزاروں جبری گمشدگیاں رپورٹ
بنگلا دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دورِ حکومت کے دوران ہزاروں جبری گمشدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
جبری گمشدگیوں سے متعلق انکوائری کمیشن کے مطابق 1,913 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1,569 کی تصدیق ہوئی، جبکہ مجموعی تعداد 4,000 سے 6,000 کے درمیان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متعدد متاثرین کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
ادھر عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کے خلاف مبینہ کرپشن، اختیارات کے غلط استعمال اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات تیز کر دی ہیں۔
عدالت کے حکم پر منجمد بینک لاکرز کھولنے پر تقریباً 10 کلوگرام سونا برآمد ہوا ہے، جس کی مالیت لگ بھگ 13 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
حکام شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہونے کے بعد ان کے مالی اثاثوں اور جائیداد کی چھان بین کر رہے ہیں۔




