یورپ
برطانیہ میں دن کے اوقات میں آن لائن اور ٹی وی پر جنک فوڈ کے اشتہارات دکھانے پر پابندی
برطانیہ میں دن کے اوقات میں آن لائن اور ٹی وی پر جنک فوڈ کے اشتہارات دکھانے پر پابندی
برطانیہ میں حکومت نے بچوں میں موٹاپے کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لئے دن کے اوقات میں ٹی وی اور ہر وقت آن لائن جنک فوڈ کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ پابندی زیادہ چکنائی، نمک اور چینی والی مصنوعات پر لاگو ہوگی اور رات 9 بجے سے پہلے ٹی وی اشتہارات نشر نہیں کئے جا سکیں گے۔
حکومت کے مطابق اس اقدام سے بچوں کی خوراک میں سالانہ اربوں کیلوریز کی کمی، موٹاپے میں نمایاں کمی اور صحت کے شعبے کو بڑے مالی فوائد حاصل ہوں گے۔
یہ فیصلہ شوگر ٹیکس میں توسیع اور اسکولوں کے باہر فاسٹ فوڈ دکانوں پر پابندی جیسے اقدامات کا تسلسل ہے۔




