امریکہہندوستان

نیویارک کے مسلمان میئر کا خط؛ بھارت میں مسلمان کارکنوں کی طویل حراست پر عالمی توجہ

نیویارک کے مسلمان میئر کا خط؛ بھارت میں مسلمان کارکنوں کی طویل حراست پر عالمی توجہ

نیویارک کے مسلمان اور شیعہ میئر زہران ممدانی کی جانب سے بھارتی قید میں موجود ایک مسلمان کارکن کے نام لکھا گیا مختصر مگر ہاتھ سے تحریر شدہ خط ایک بار پھر بھارت میں مسلمانوں کی طویل المدت حراست کے مسئلہ کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا سبب بنا ہے۔

گارڈین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی مسلمان کارکن خالد تقریباً پانچ برس سے بغیر کسی عدالتی سماعت کے جیل میں قید ہیں اور ان پر دہلی میں ہونے والے تشدد کے واقعات میں مبینہ شمولیت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تاہم انسانی حقوق کے مبصرین اور تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارت کا انسدادِ دہشت گردی قانون بالخصوص مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

زہران ممدانی کے خط کی اشاعت اور اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کے 8 قانون سازوں کی جانب سے خالد کے لئے منصفانہ عدالتی کارروائی کے مطالبہ نے ایک بار پھر انسانی حقوق، آزادیٔ اظہار اور قانون کی منصفانہ عمل داری کی اہمیت کو اجاگر کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، ان اقدامات نے عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ کس طرح بعض قوانین کو سیاسی مخالفین اور اقلیتوں کے خلاف غلط اور امتیازی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی المیوں اور سنگین نتائج کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button