خبریںعراق

نجفِ اشرف میں ولادتِ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے موقع پر دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے وسیع معاشی و فلاحی اقدامات

مولائے متقیان، امیرالمؤمنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر اور موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ، نجفِ اشرف میں دفتر مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے شعبۂ امداد و ترقی نے متعدد فلاحی، معاشی اور انسان دوست اقدامات کو عملی جامہ پہنایا۔

اس سلسلہ میں حجۃ الاسلام شیخ صلاح الحلفی کے تعاون سے ضرورت مند خاندانوں میں بڑی تعداد میں برقی ہیٹر تقسیم کئے گئے تاکہ سردیوں کے موسم میں انہیں درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

مزید برآں، اسی شعبہ نے 3 نوجوانوں کی شادی کے اخراجات کی کفالت، بعض مستحق افراد کے قرضوں کی ادائیگی اور متعدد مریضوں کی مالی و علاجی امداد کے ذریعہ ان کے معاشی اور طبی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کیا۔

دوسری جانب، نجفِ اشرف میں دفترِ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ کے شعبۂ تبلیغات نے حجۃ الاسلام سید قاسم موسوی کے تعاون سے صوبۂ کربلائے معلیٰ کے ضلع طوریج میں ضرورت مند خاندانوں اور خصوصی ضروریات رکھنے والے افراد کے درمیان سینکڑوں غذائی پیکٹ تقسیم کئے۔ یہ اقدامات اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں خدمتِ خلق اور سماجی ذمہ داری کے عملی مظہر ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button