اسلامی دنیاایرانخبریںسعودی عرب
مشرقِ وسطیٰ میں پھانسیوں کا تشویشناک ریکارڈ؛ ایران اور سعودی عرب عالمی فہرست میں سرفہرست

انسانی حقوق کی مختلف رپورٹس میں مشرقِ وسطیٰ میں سزائے موت کے استعمال میں غیر معمولی اور تشویشناک اضافہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ناروے میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ’’ہیومن رائٹس ایران‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں گزشتہ سال کم از کم 1500 افراد کو سزائے موت دی گئی، جو اس ادارے کے مطابق گزشتہ 35 برسوں میں ایک بے مثال اور ریکارڈ تعداد ہے۔
اسی دوران، سعودی عرب بھی سزائے موت کے نفاذ کے اعتبار سے اگلے نمبر پر ہے، جہاں ایک سال کے دوران 356 افراد کو پھانسی دی گئی۔
تنظیم کے سربراہ محمود امیریمقدم نے اس رجحان کو نہایت تشویشناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو اس کے مشرقِ وسطیٰ میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر انتہائی سنگین اور دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔




