سال 2025 میں بھی طالبان سفارتی تنہائی کا شکار؛ صرف روس نے تسلیم کیا
سال 2025 میں بھی طالبان سفارتی تنہائی کا شکار؛ صرف روس نے تسلیم کیا
سال 2025 میں بھی طالبان کو وسیع بین الاقوامی سطح پر تسلیم کئے جانے میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی، اور صرف روس نے جولائی کے مہینہ میں ان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس نے اس اقدام کو طالبان کے لئے ایک کامیابی قرار دیا، تاہم دنیا کے کسی اور ملک نے اس کی پیروی نہیں کی اور طالبان کے عالمی برادری کے ساتھ وسیع سفارتی تعلقات قائم نہ ہو سکے۔
اگرچہ امریکی وفود نے کابل کے دورے کئے اور بعض قیدیوں کی رہائی بھی عمل میں آئی، لیکن امریکہ نے طالبان کو تسلیم کرنے سے انکار برقرار رکھا اور مالی امداد بھی معطل رکھی۔
دوسری جانب طالبان اور پاکستان کے تعلقات کشیدگی کا شکار رہے، جبکہ بھارت اور جرمنی جیسے ممالک نے صرف تکنیکی اور انسانی امور میں محدود سطح پر تعاون کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، سفارتی تنہائی اور اندرونی اختلافات کے باعث افغانستان کی معاشی اور انسانی صورتحال بدستور متاثر ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔




