
سال 2025 کے آخری لمحات میں بوسنیا و ہرزیگووینا کے شہر کاکانی میں روایتی تقریب ’’شبِ قرآن‘‘ بعنوان نورِ قرآن منعقد ہوئی۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ پروگرام اسلامی کمیونٹی کونسل کاکانی کے زیرِ اہتمام شہر کے اسپورٹس ہال میں بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت سے منعقد ہوا۔
اس موقع پر تلاوتِ قرآنِ کریم، روحانی پروگرامز اور دینی خطابات نے ایک پُرنور اور وحدت آمیز فضا قائم کی۔




