پاکستان

شدید دھند کے باعث پاکستان کی متعدد اہم موٹرویز پر ٹریفک معطل کر دی گئی

شدید دھند کے باعث پاکستان کی متعدد اہم موٹرویز پر ٹریفک معطل کر دی گئی

موٹروے پولیس کے مطابق لاہور–سیالکوٹ موٹروے ایم 11، لاہور–ملتان ایم 3، پنڈی بھٹیاں–ملتان ایم 4 اور سکھر–ملتان ایم 5 کو حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث بند کیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، فوگ لائٹس کے استعمال، رفتار کم رکھنے اور محفوظ فاصلے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صورتحال بہتر ہونے پر موٹرویز مرحلہ وار کھول دی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button