ہندوستان
ہندوستان: کشمیر کے اُڑی میں اچانک گرا پہاڑ، سڑک سے گزر رہے لوگوں کی نکل پڑی چیخ
ہندوستان: کشمیر کے اُڑی میں اچانک گرا پہاڑ، سڑک سے گزر رہے لوگوں کی نکل پڑی چیخ
جموں و کشمیر کے اُڑی میں بارہمولہ-اُڑی روڈ پر لینڈسلائیڈ کے باعث پہاڑ سے چٹانیں سڑک پر گر گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایکو پارک کے قریب سری نگر–بارہمولہ قومی شاہراہ عارضی طور پر بند کر دی گئی اور ٹریفک جام ہو گیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم خطرہ بدستور برقرار ہے۔
ادھر شدید برف باری کے سبب مغل روڈ اور سنتھن ٹاپ روڈ بند ہیں، جبکہ حکام نے مسافروں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔




