
لکھنو۔ مولود کعبہ امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی شب ولادت شہر لکھنو کی مختلف مساجد، امام بارگاہوں، کربلاوں اور مومنین کے گھروں پر محافل اور نذر کا سلسلہ دیر رات تک جاری رہا۔
امام باڑہ آغا باقر میں جشن مولود حرم منعقد ہوا جس میں مقامی اور بیرونی شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔
کربلا تال کٹورہ میں محفل کو مولانا فیروز عباس نقوی نے خطاب کیا۔
مسجد کالا امام باڑہ میں محفل کو امام جماعت مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب کیا۔
مسجد بہشتی پیر بخارہ میں مولانا ارشد حسین موسوی نے فضائل امیر المومنین علیہ السلام بیان کئے۔




