افغانستان

ہرات میں جانداروں کی تصاویر پر پابندی سخت، میڈیا کو چہرے دکھانے سے روک دیا گیا

ہرات میں جانداروں کی تصاویر پر پابندی سخت، میڈیا کو چہرے دکھانے سے روک دیا گیا

افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان حکام نے مقامی میڈیا اور آن لائن مواد تخلیق کرنے والوں کو جانداروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے اور نشر کرنے سے روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ حکم طالبان سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدایت کے تحت دیا گیا، جس کا اطلاق صحافیوں، اینکرز اور انٹرویو دینے والوں پر بھی ہوگا۔ حکام نے میڈیا اداروں اور یوٹیوب چینلز کو خبروں اور پروگرامز میں چہروں کی نمائش سے گریز کی تاکید کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کم از کم 16 صوبوں میں اسی نوعیت کی پابندیاں نافذ کر چکے ہیں، تاہم ہرات میں اس ہدایت پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button