ایران
نئے سال کے پہلے ہی دن زوردار دھماکہ سے ہماچل پردیش میں افرا تفری، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹے
نئے سال کے پہلے ہی دن زوردار دھماکہ سے ہماچل پردیش میں افرا تفری، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹے
ہماچل پردیش کے ضلع سولن میں نالاگڑھ پولیس تھانے کے قریب نئے سال کی صبح ایک زوردار دھماکے سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی جبکہ فوجی بھون، پولیس تھانہ، مارکیٹ کمیٹی اور آرمی اسپتال سمیت متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم 50 میٹر تک دھماکے کا اثر محسوس کیا گیا۔ پولیس اور فورنسک ٹیم نے جائے وقوع کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگالی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے واقعے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور ریاست بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔




