یورپ

فرانس: 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری

فرانس: 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری

فرانس میں حکومت 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ ستمبر 2026 سے ہائی اسکولوں میں موبائل فون پر بھی پابندی عائد کرنے کا منصوبہ ہے۔

صدر ایمانوئل میکرون نے نوجوانوں میں بڑھتے تشدد کے واقعات کا ذمہ دار سوشل میڈیا کو قرار دیتے ہوئے بچوں اور نوجوانوں کو اسکرینز سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ حکومت جنوری کے اوائل میں اس حوالے سے مسودہ قانون قانونی جانچ کے لیے پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ فرانس میں پہلے ہی پرائمری اور مڈل اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی نافذ ہے، جسے اب ہائی اسکولوں تک توسیع دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button