
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرحدی کشیدگی کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدوں کی بندش نے دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو شدید طور پر متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں دو سے تین ارب ڈالر سالانہ کی تجارت معطل ہو کر رہ گئی ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے اخبار ڈان کے حوالے سے بتایا کہ اس تجارتی تعطل نے دونوں ممالک کی معیشت پر نمایاں منفی اثرات مرتب کئے ہیں، جبکہ دونوں جانب کے حکام اس مسئلے کے حل کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔




