ایشیاءخبریں

ملائیشیا کی اعلیٰ عدالت نے جبری گمشدگی کے مقدمات میں ریاست کی ذمہ داری تسلیم کر لی

ملائیشیا کی اعلیٰ عدالت نے حکومت کو عمری شاہ مات (Omari Shah Mat) اور پادری رے منڈ کوہ (Raymond Koh) کی جبری گمشدگی کا ذمہ دار قرار دیا ہے، اور ان کے اہلِ خانہ کو معاوضہ ادا کرنے نیز تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

سازمان دفاع از حقوقِ شیعیان (SRW) کے مطابق، عمری شاہ مات کے مقدمہ میں یہ بات سامنے آئی کہ سابقہ حکام نے ان کے مذہبی اور شناختی محرکات کی جانچ میں کوتاہی برتی۔

پادری رے منڈ کوہ کے مقدمہ میں عدالت نے ان کے خاندان کے لئے تیس ملین سے زائد ملائیشین رنگٹ بطور ہرجانہ مقرر کیا۔

سازمان دفاع از حقوقِ شیعیان (SRW) نے اس فیصلے کو اقلیتوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ، آزادیٔ عقیدہ کی ضمانت اور نظامی امتیاز کے خلاف ایک اہم قدم قرار دیا، اور فیصلے پر فوری اور شفاف عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button