افریقہ

11 برس بعد… نائجیریا میں سانحۂ زاریا کے شہداء کے جنازے اہلِ خانہ کے حوالے

سانحۂ زاریا کو گذرے 11 برس بعد نائجیریا کے حکام نے شہر زاریا کے 4 شہداء کے جنازے ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دئیے۔ یہ شہداء 2015 میں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی ولادت کے موقع پر حسینیہ بقیۃ اللہ پر ہونے والے حملے میں شہید ہوئے تھے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس حملے میں درجنوں شیعہ جاں بحق ہوئے تھے، تاہم نائجیریا کی فوج نے طویل عرصے تک شہداء کے جنازے اہلِ خانہ کے حوالے نہیں کئے۔

کارکنانِ حقوقِ انسانی اور متاثرہ خاندان اب بھی انصاف اور ذمہ داران کی جوابدہی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سرکاری اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل خاموشی نے عوام کے دکھ کو مزید طویل کر دیا ہے اور خدشہ ہے کہ یہ جرم بغیر سزا کے رہ جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button