خبریںشیعہ میڈیا اور ادارےعراق

کربلا میں ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے ہفتہ وار دینی و قرآنی تربیتی کورسز کا سلسلہ جاری

شہرِ مقدس کربلا میں ثقافتی و فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام اپنے دینی و قرآنی تعلیمی کورسز کا باقاعدہ اور مسلسل انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کورسز کا مقصد دینی آگاہی کی سطح کو بلند کرنا، فکری و معرفتی بصیرت کو مضبوط بنانا اور شرکاء کی انفرادی و سماجی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ کلاس ہفتہ وار بنیاد پر ہر جمعرات کو حسینیہ حوزۂ علمیہ حضرت سیدالشہداء علیہ السلام میں منعقد ہوتے ہیں، جو حرمِ مطہر امام حسین علیہ السلام کے باب القبلہ اسٹریٹ پر واقع ہے۔

ان کلاسز میں مختلف اور متنوع موضوعات زیرِ بحث آتے ہیں، جن میں دینی معارف، تربیتی موضوعات اور فردی و سماجی نشوونما سے متعلق مسائل شامل ہیں۔
ان مباحث سے استفادہ کرتے ہوئے شرکاء کو دینی اور سماجی تعلیمات سے گہری اور بہتر آگاہی حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button