
سنِ عیسوی 2026 کے آغاز کی مناسبت سے آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ ثقافتی و فلاحی ادارہ مؤسسہ اہلِ بیت علیہم السلام کے ایک وفد نے بصرہ میں مختلف دینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
اسی سلسلہ میں وفد نے شہر کی کلدانی کلیسا میں حاضری دے کر اسقف حبیب سے دیدار اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں وفد کے اراکین نے نئے عیسوی سال کی مبارک باد پیش کی اور بصرہ کی مسیحی برادری کو اپنی نیک تمناؤں اور تہنیتی پیغامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر اسقف حبیب نے اس اقدام پر خصوصی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اسے بصرہ کے تمام سماجی طبقات کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں سب سے اہم اور مؤثر ملاقات قرار دیا۔
مزید برآں، اسقف حبیب نے اپنی تصنیفات کا ایک مجموعہ مؤسسہ اہلِ بیت علیہم السلام کے وفد کو بطورِ ہدیہ پیش کیا۔
اسی طرح وفد نے بصرہ میں صابئہ مندائی طائفہ کے معبد کا دورہ کیا اور شیخ مازن مندائی، جو اس طائفہ کے سربراہ ہیں، سے ملاقات کی۔
اس دیدار میں باہمی احترام اور ایک دوسرے کو قبول کرنے کی بنیاد پر ادیان و مذاہب کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
شیخ مازن مندائی نے اس ملاقات کو معاشرہ کے تمام طبقات کے لیے ایک واضح پیغام قرار دیا جو عراقی قوم، خصوصاً صوبہ بصرہ میں، باہمی احترام اور تکریم کی بنیاد پر پُرامن بقائے باہمی کی عکاسی کرتا ہے۔
آخر میں، مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی تصانیف کا ایک مجموعہ مسیحی اور صابئی دینی رہنماؤں کو پیش کیا گیا۔




