بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِاعظم کا انتقال

بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِاعظم خالده ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

خالده ضیا 1991 میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی جمہوری انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک کی پہلی خاتون سربراہِ حکومت بنیں۔

وہ 2001 میں دوبارہ وزیرِاعظم کے منصب پر فائز ہوئیں اور اکتوبر 2006 میں عام انتخابات سے قبل مستعفی ہو گئیں۔

ان کی سیاسی زندگی بدعنوانی کے الزامات اور عوامی لیگ کی رہنما شیخ حسینہ واجد کے ساتھ طویل سیاسی رقابت سے متاثر رہی، جنہیں گزشتہ سال وزارتِ عظمیٰ سے برطرف کیا گیا تھا۔

خالده ضیا، بنگلہ دیش کے متوفی صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں، اور انہیں 2018 میں بدعنوانی کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

قابلِ ذکر ہے کہ چند روز قبل خالده ضیا کے صاحبزادے اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان، 17 برس سے زائد خود ساختہ جلاوطنی کے بعد بنگلہ دیش واپس لوٹے، جہاں ڈھاکہ میں ان کے استقبال کے لئے لاکھوں حامی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button