خبریں

یونیسیف کی وارننگ: تعلیمی بجٹ میں کمی 6 ملین بچوں کو تعلیم سے محروم کر دے گی

یونیسیف کی وارننگ: تعلیمی بجٹ میں کمی 6 ملین بچوں کو تعلیم سے محروم کر دے گی

یونیسیف نے خبر دی کہ عالمی سطح پر تعلیمی بجٹ میں مسلسل کمی 2026 کے اختتام تک دنیا بھر میں تقریباً 6000000 بچوں کو اسکول اور تعلیم سے وابستہ بنیادی خدمات سے محروم کر سکتی ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے خبر دی کہ اس عالمی ادارے نے بتایا کہ سومالیہ اور فلسطین جیسے بحران زدہ علاقوں میں رہنے والے بچے اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

یونیسیف نے زور دیا کہ تعلیم نہ صرف بچوں کا بنیادی حق ہے بلکہ یہ جان بچانے اور سماجی تبدیلی کا ذریعہ بھی ہے۔

ادارہ نے حکومتوں اور امدادی اداروں سے اپیل کی کہ وہ جنگوں اور انسانی بحرانوں کے اثرات کے باوجود تعلیمی نظاموں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button