خبریںشیعہ میڈیا اور ادارے

ہالینڈ کی مساجد کے خلاف بڑھتے ہوئے خطرات پر عالمی تنظیمِ نفیِ تشدد کی وارننگ

عالمی تنظیم برائے نفیِ تشدد "فری مسلم” نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہالینڈ کی مساجد کے خلاف منظم انداز میں بڑھتی ہوئی دھمکیوں سے خبردار کیا ہے۔

تنظیم نے اپنے ایک بیان میں مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری اداروں سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیمِ نفیِ تشدد کے مطابق، مساجد کو بھیجے جانے والے دھمکی آمیز خطوط اور پیغامات، جو خون سے مشابہ مادّوں سے آلودہ اور کھلے نفرت انگیز جملوں پر مشتمل ہیں، محض بکھرے ہوئے یا اتفاقی واقعات نہیں بلکہ مذہبی آزادی اور سماجی سکون کے لئے ایک خطرناک صورتِ حال کی علامت ہیں۔

اسلامی اداروں اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، ہالینڈ کے مختلف شہروں میں کم از کم آٹھ مساجد کو اس قسم کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو اس ملک کے جمہوری پس منظر اور اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا۔

"فری مسلم” نے یورپ میں بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ہالینڈ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی مراکز کے تحفظ کو مضبوط بنائے، فوری تحقیقات کرے اور اعتماد بحال کرنے والے واضح پیغامات کے ذریعہ مسلمانوں کی سلامتی کو ایک قومی ترجیح کے طور پر یقینی بنائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button