عراق
شام کے کیمپ الہول سے 230 عراقی خاندانوں کی عراق واپسی
شام کے کیمپ الہول سے 230 عراقی خاندانوں کی عراق واپسی
عراق کی وزارتِ مہاجرت نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی شام میں واقع کیمپ الہول میں مقیم 230 عراقی خاندان رواں عیسوی سال کے اختتام سے قبل اپنے وطن واپس لوٹ آئیں گے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے العربی کے حوالے سے خبر دی کہ وزارت کے ترجمان علی عباس نے بتایا کہ اس گروہ میں مجموعی طور پر 834 افراد شامل ہیں جو پیر کے روز عراق پہنچیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واپسی کے عمل کے آغاز سے اب تک تقریباً 21 ہزار عراقی شہری کیمپ الہول سے اپنے ملک واپس آ چکے ہیں۔
واپس آنے والے خاندانوں کو عراق میں داخلے کے بعد صوبہ نینوا کے ایک کیمپ میں منتقل کیا جائے گا، جہاں انہیں سماج میں دوبارہ ضم کرنے کے لئے بحالی اور فلاحی پروگراموں کے تحت رکھا جائے گا۔




