ایشیاء

انڈونیشیا میں اولڈ ایج ہوم میں ہولناک آتش زدگی، 16 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں اولڈ ایج ہوم میں ہولناک آتش زدگی، 16 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی کے شہر مانادو میں واقع ایک اولڈ ایج ہوم میں شدید آتش زدگی کے نتیجہ میں کم از کم 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اتوار کی شام بزرگوں کی نگہداشت کے مرکز ” وردھا دامائی” میں پیش آیا، جبکہ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال زیرِ تفتیش ہے۔

مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں آگ کے شعلے رات کے آسمان کو روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ رہائشی اور امدادی افراد بزرگوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button