امریکہ

پاپ لیو نے ٹرمپ کی امیگریشن مخالف پالیسیوں کو چیلنج کر دیا: ’’اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات پر پرکھے گا کہ تم نے اجنبیوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا‘‘

پاپ لیو نے ٹرمپ کی امیگریشن مخالف پالیسیوں کو چیلنج کر دیا:
’’اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات پر پرکھے گا کہ تم نے اجنبیوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا‘‘

پاپ لیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن مخالف پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ کلیسا کی بنیادی ذمہ داری انجیل کی تبلیغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجیل متی، باب 25 میں واضح طور پر آیا ہے کہ دنیا کے اختتام پر ہم سے یہ سوال کیا جائے گا کہ ہم نے اجنبیوں اور غریبوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پاپ لیو نے مہاجرین کے روحانی حقوق پر توجہ دینے اور ان کی روحانی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ مذہبی خادموں کو ان افراد کی مدد کی اجازت دی جائے، کیونکہ ان میں سے بہت سے لوگ اپنے خاندانوں سے جدا ہو چکے ہیں اور ان کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

پاپ لیو کے مطابق، مہاجرین کے ساتھ انسانی اور اخلاقی رویہ نہ صرف مذہبی تعلیمات کا تقاضہ ہے بلکہ یہ اس امتحان کا حصہ بھی ہے جس کے ذریعہ انسانیت کو پرکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button