مقدس مقامات اور روضے
حرمِ مطہر امیرالمؤمنین علیہ السلام میں جشن کی مناسبت سے بینرز اور بورڈز نصب
حرمِ مطہر امیرالمؤمنین علیه السلام میں جشن کی مناسبت سے بینرز اور بورڈز نصب
امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے ولادت باسعادت کی مناسبت سے حرمِ مطہر کے صحنوں اور اس کی طرف آنے والے راستوں پر بینرز اور سجاوٹی بورڈز نصب کئے گئے ہیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ اقدام روحانی فضا کو مزید خوشگوار بنانے، عوامی مسرت پیدا کرنے اور زائرین کے استقبال کے لئے کیا گیا، جس سے آستانِ مقدسِ علوی کے ماحول کو نئی دلکشی ملی اور اہلِ بیت علیہم السلام کے محبّین کی خوشی و سرور میں اضافہ ہوا۔




