ایشیاء

ترکیہ میں بغیر قانونی دستاویزات پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

ترکیہ میں بغیر قانونی دستاویزات پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

ترکیہ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں ایک لاکھ باون ہزار (152,000) سے زائد ایسے پناہ گزینوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ ان میں افغان شہری 42000 سے زائد تعداد کے ساتھ سب سے بڑا گروہ ہیں۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے اناطولی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے بعد شامی، ازبکستانی، ترکمان اور ایرانی شہریوں کا نمبر آتا ہے۔

یہ اعداد و شمار یورپ کی جانب ہجرت کے لئے ترکیہ کے ایک اہم اور مرکزی راستہ ہونے کے کردار کو نمایاں کرتے ہیں۔

تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 2025 میں پناہ گزینوں کی گرفتاریوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button