شام
شام نے نئی کرنسی کا اعلان کیا، لین دین کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا
شام نے نئی کرنسی کا اعلان کیا، لین دین کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا
شام نے یکم جنوری 2026ء سے پرانے کرنسی نوٹوں کو نئی قومی کرنسی سے تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی بینک کے گورنر عبدالقادر الحصریہ کے مطابق صدارتی فرمان نافذ ہو چکا ہے، جس کے تحت تبادلے کی آخری تاریخیں اور مراکز مقرر کئے جائیں گے۔ نئی کرنسی 6 مختلف مالیتوں میں ہوگی اور اس پر کوئی تصاویر یا علامتیں نہیں ہوں گی۔
مرکزی بینک اتوار کو پریس کانفرنس میں تبادلے کے مکمل طریقۂ کار کی تفصیلات جاری کرے گا۔ یہ اقدام اسد کی برطرفی کے بعد نئی عبوری حکومت کی معاشی اصلاحات کا حصہ ہے۔




