دنیا
جاپان : فیکٹری میں چاقو حملہ، 14 افراد زخمی
جاپان : فیکٹری میں چاقو حملہ، 14 افراد زخمی
جاپان میں ایک صنعتی فیکٹری میں چاقو اور اسپرے کے ذریعے کئے گئے حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اقدامِ قتل کے الزام میں تفتیش شروع کر دی ہے۔
حکام اسپرے کے استعمال شدہ مواد کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں، جبکہ فیکٹری کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔




