پاکستان
ہندوتوا ہجوم نے رائے پور مال میں کرسمس کی سجاوٹ کو تباہ کر دیا
ہندوتوا ہجوم نے رائے پور مال میں کرسمس کی سجاوٹ کو تباہ کر دیا
چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں ہندوتوا ہجوم نے میگنیٹو مال پر حملہ کر کے کرسمس کی سجاوٹ کو نقصان پہنچایا۔
واقعہ ’’چھتیس گڑھ بندھ‘‘ کے دوران پیش آیا، جو مذہبی تبدیلی کے الزامات پر بلایا گیا تھا۔ حملہ آوروں نے تہواری علامات کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔ پولیس نے 30 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ واقعہ عیسائی برادری کے خلاف بڑھتے حملوں کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے، جس پر انسانی حقوق تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔




