خبریںہندوستان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ٹیچر کے قتل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کیمپس میں بدھ کی شب اے بی کے بوائز اسکول کے کمپیوٹر ٹیچر راؤ دانش علی کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

کمپیوٹر ٹیچر راؤ دانش علی دوستوں کے ساتھ چہل قدمی کر رہے تھے کہ اسکوٹر سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ شدید زخمی حالت میں انہیں جے این میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

واقعہ کے بعد کیمپس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button