یوم شہادت امام علی نقی علیہ السلام بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم میں مجلس عزا منعقد

بیتِ مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی مدّظلّہ العالی شہرِ مقدس قم میں، بدھ 3 رجب الاصب 1447 ہجری کو امام علی النقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
اس مجلسِ عزا میں خطباء اور مرثیہ خواں حضرات حجۃ الاسلام مدرسی، حجۃ الاسلام نجفی نیا اور حجۃ الاسلام خانی نے حضرت امام ہادی علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کئے اور اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام کی غربت و مظلومیت کو اجاگر کیا، نیز مصائب بیان کئے۔

یہ مجلس عزا علماء، اساتذہ اور طلاب حوزۂ علمیہ نیز عزاداران آلِ اللہ اور شیعیانِ اہلِ بیت علیہم السلام اور کریمۂ اہلِ بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے زائرین کی شرکت سے منعقد ہوئی۔
آخر میں امامِ زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور اور دنیا بھر کے شیعوں کی ظالموں اور جنایت پیشہ عناصر کے چنگل سے نجات کے لئے دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔




